معیشت
وفاقی بجٹ آج پیش، حجم ساڑھے 17 ہزار ارب
حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، جس کا مجموعی حجم تقریباً 17 ہزار 500 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔
ہیش ٹیگ
حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، جس کا مجموعی حجم تقریباً 17 ہزار 500 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج قومی اقتصادی کونسل (NEC) کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے قومی ترقیاتی پروگرام، معاشی اہداف اور مجموعی اقتصادی فریم ورک کی منظوری دی جائے گی، جبکہ وفاقی بجٹ جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ کے معاملات پر حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورت آج ہونے کا امکان ہے، جس میں مالیاتی امور اور وسائل کی تقسیم پر غور کیا جائے گا۔