شہر
گل پلازہ آتشزدگی: 29 افراد جاں بحق
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں واقع چار منزلہ گل پلازہ شاپنگ مال میں جمعہ کو لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو سوگ میں مبتلا کر دیا۔ آگ گراؤنڈ فلور پر واقع ایک دکان میں لگی جہاں آتش گیر مصنوعی پھول رکھے گئے تھے، اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی۔