جنوبی کوریا نے سلطان اذلان شاہ کپ 2026 کے کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا اور کامیابی حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

پاکستانی ٹیم پورے میچ میں گول کرنے میں ناکام رہی، جبکہ جنوبی کوریا نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ 2026 میں میڈل جیتنے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

پاکستان نے اس سے قبل ملائیشیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 5-5 سے ڈرا کھیلا تھا، جس کے بعد میزبان ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل پہنچی۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2026 کا انعقاد 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کیا گیا، جس میں مختلف عالمی ٹیموں نے شرکت کی۔