27 ویں آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کل (جمعہ) سینیٹ کے اجلاس میں ترمیمی مسودہ پیش کریں گے
وفاقی حکومت نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کل (جمعہ) سینیٹ کے اجلاس میں ترمیمی مسودہ پیش کریں گے
قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو درپیش آپریشنل بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا۔ انتظامیہ اور سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (SAEP) کے درمیان رابطے کی ناکامی نے ادارے کے انتظامی بحران اور داخلی بدانتظامی کو نمایاں کر دیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے اس اقدام پر شدید اعتراض اٹھایا ہے جس کے تحت انہوں نے بغیر منظوری کے چار ملین اے ایم آئی (Advanced Metering Infrastructure) میٹرز نصب کرنے کا عمل شروع کیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور نازک جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو استنبول میں شروع ہوگا، جس کی میزبانی ترکی اور قطر کر رہے ہیں۔
ملک کے توانائی شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے۔ پاور ڈویژن کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران گردشی قرضہ 79 ارب روپے بڑھ کر 1.693 کھرب روپے ہوگیا۔
قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ایک روایتی نسخہ دل کے مریضوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جس میں ادرک، لہسن، لیموں، شہد اور ایپل سائڈر سرکہ شامل ہیں۔ عوامی حلقوں میں اسے دل کی شریانوں کی صفائی، کولیسٹرول کم کرنے اور توانائی بڑھانے کے لیے مؤثر سمجھا جا رہا ہے۔
34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت کر امریکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کر دی، وہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلم میئر بن گئے۔
جامشورو پاور پلانٹ اور دو ایل این جی سے چلنے والے منصوبے دوبارہ نجکاری پروگرام کا حصہ بن گئے، حکومت کا کہنا ہے کہ توانائی شعبے کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 6.7 فیصد کمی کے بعد 99,936 ڈالر تک گر گئی، جو جون کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، جبکہ مجموعی کرپٹو مارکیٹ میں بھی نمایاں مندی دیکھی جا رہی ہے۔
سلمان علی آغا کی نصف سنچری اور نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ سے پاکستان نے فیصل آباد میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 263 رنز کا ہدف دو گیندیں قبل حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے وضاحت کی ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخل شدہ 2024–25 تعلیمی سیشن کے طلبہ پر حاضری یا پاسنگ مارکس کے نئے اصول ریٹروسپیکٹو طور پر نافذ نہیں کیے جائیں گے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جاری ہے، جہاں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز کا ہدف پاکستان کے لیے مقرر کیا۔
ادارۂ شماریات (PBS) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 38 فیصد بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
قطر سے درآمدی ایل این جی کے سرپلس ہونے کے معاملے پر پاکستان نے آئندہ سال 2026 کے لیے گیس کی طلب کا نیا پلان قطری حکام کو فراہم کر دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والےای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکام کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور 25 نومبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.24 فیصد ہو گئی، جو ستمبر میں 5.6 فیصد تھی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ کھانے پینے کی اشیا اور توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ بتایا گیا ہے۔
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ "جنوبی افریقہ کے دورۂ پاکستان 2025" کا افتتاحی ون ڈے ہے، جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے۔
صبح سویرے خالی پیٹ اُبلا ہوا انڈہ کھانا صحت کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق انڈہ پروٹین، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا ہے جو جسم کو دن بھر توانائی فراہم کرتا ہے اور میٹابولزم کو متوازن رکھتا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دن رات کے اس فیصلہ کن مقابلے میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں ایک نئی عالمی چیمپئن کے تاج پر جمی ہوئی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اپنی آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جس نے مداحوں کو حیران اور متاثر دونوں کیا۔
کورٹی سول ایک اہم ہارمون ہے جو جسم میں دباؤ اور ذہنی تناؤ کی کیفیت میں خارج ہوتا ہے، تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس کی مسلسل بلند سطح موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، بے خوابی اور پٹھوں کی کمزوری جیسے امراض کا باعث بن سکتی ہے