بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انکی کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں بلکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے سے ایک انٹرویو میں دہلی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے کیریئر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد، پیشہ ورانہ تقابل اور حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی پر بھی گفتگو کی۔

انسٹاگرام پوسٹ دیکھیںinstagram.com/reel/C37UmA3slkU

انہوں نے کہا کہ وہ اس مقام تک آسانی سے نہیں پہنچیں اور پھر انہیں ایسی فلمیں ملیں جو کافی متنوع قسم کی ہونے کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ تاپسی نے 2023 کی فلم ڈنکی میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابل کام کرکے کافی نام کمایا۔

یاد رہے کہ تاپسی پنو کی مارچ 2024 میں ڈنمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی متھیاس بوئے سے شادی ہوئی ہے۔