معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے مشہور گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے ’جگنی‘ گانا گاتے ہوئے عارف لوہار کی طرح سیاہ رنگ کا دھوتی کرتا بھی پہنا ہوا ہے۔

https://www.instagram.com/tagitpk/p/C7euuBFIqLS

سوشل میڈیا پر موسیقی کے شائقین کی جانب سے بھارتی گلوکار کی اس پرفارمنس پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے اس گانے کو اچھے انداز میں گایا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ گانا صرف عارف لوہار کی آواز میں ہی اچھا لگتا ہے۔