پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا اپنے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ نیا گانے ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

گلوکار کے نئے گانے ’’منڈا آن دی رائز‘‘ نے ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی گھنٹے میں 10 لاکھ سے زاید ویوز حاصل کرلیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یوٹیوب ویڈیو دیکھیںyoutube.com/watch?v=_TZfew-yEJI

علی ظفر اور دانیال نے اپنا نیا گانا امریکا کے معروف ریپر ٹی آئی کے ساتھ مل کر بنایا ہے، جسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد صرف ایک گھنٹے میں ہی 10 لاکھ ویورز نے دیکھا ہے۔