تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر تک بڑھ گیا
پاکستان کا تجارتی خسارہ دسمبر 2025 میں نمایاں طور پر بڑھ کر 3.705 ارب ڈالر ہو گیا، جو گزشتہ سال دسمبر کے 2.993 ارب ڈالر کے مقابلے میں 23.8 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان کا تجارتی خسارہ دسمبر 2025 میں نمایاں طور پر بڑھ کر 3.705 ارب ڈالر ہو گیا، جو گزشتہ سال دسمبر کے 2.993 ارب ڈالر کے مقابلے میں 23.8 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے یکم جنوری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے سینسیٹو پرائس انڈی کیٹر (ایس پی آئی) کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 0.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کئی سال سے زیر التوا انرجی ڈرنک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میزان بیوریجز پرویٹ لمیٹڈ پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 5.6 فیصد پر آگئی، جو نومبر 2025 کی 6.1 فیصد سے کم ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 5.8 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تاہم نان فوڈ نان انرجی انفلیشن 0.4 فیصد بڑھ کر 6.9 فیصد ہوگئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں عبوری طور پر 6,154 ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولی کی ہے، جو مقررہ ہدف 6,490 ارب روپے سے 336 ارب روپے کم ہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ملک کی معاشی صورتحال کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) نے جمعرات کو ہفتہ وار سینسیٹو پرائس انڈی کیٹر (ایس پی آئی) کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق 24 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے تاریخی عمل میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جب فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے عارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں کامیاب کنسورشیم میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ اس پارٹنرشپ سے ایئرلائن کی مالی استحکام اور کارپوریٹ گورننس کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔
مشیرِ نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کی نجکاری سے حکومت کو مجموعی طور پر 55 ارب روپے حاصل ہوں گے، جس میں 10 ارب روپے نقد اور 45 ارب روپے کی حکومتی ایکویٹی شامل ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نےٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے ایک اور بڑے قدم کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار ایسے افراد کی نئی فہرست تیار کر لی ہے جو قابلِ ذکر آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروا رہے۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی دے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس ریکارڈ پیشکش کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد قومی ایئر لائن کی ملکیت نجی شعبے کو منتقل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل آج (23 دسمبر 2025) کو اسلام آباد میں مکمل کیا جائے گا۔
ڈیفنس سیکیورٹی ایشیا کے مطابق پاکستان اور لیبیا نے 4.6 ارب ڈالر کے ایک تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو جنوب سے جنوب فوجی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے بولی کے عمل سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے اور اس فیصلے سے نجکاری کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے ہفتہ وار حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.75 فیصد پر آ گئی ہے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی کے بہتر رجحان کا جائزہ لیا اور مالی سال 26-2025 کے لیے اہم مالی، ترقیاتی اور سماجی اقدامات کی منظوری دی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم معاشی اشاریوں کے حوالے سے اپنے فریم ورک رپورٹ کے مطابق، جہاں ملکی معیشت (جی ڈی پی) کے حجم میں اضافے کی توقع ہے، وہیں برآمدات اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجارتی اور ریئل اسٹیٹ تنظیموں کے شدید تحفظات کے بعد اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن ٹیبلز کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔
مالی شمولیت اور شفافیت کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے ادائیگیوں کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔ تاہم، تمام مستحقین کے لیے 100 فیصد ڈیجیٹل والیٹس کا ہدف جنوری 2026 تک مکمل رول آؤٹ ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے میڈیکل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر مبینہ ٹیکس چوری بے نقاب کر دی ہے۔
ملک میں مہنگائی کا سلسلہ مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر (تقریباً 11 ارب روپے) کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں آؤٹ آف ہوم میڈیا ایڈورٹائزنگ مارکیٹ سے منسلک تین کاروباری اداروں، جن میں دو ایڈروتائزنگ ایسوسی ائیشنز اور ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی شامل ہے، کے دفاتر پر کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنے کے الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔