یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے پنجاب کےسرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی تازہ ترین حتمی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں اوپن میرٹ اور اوورسیز کوٹہ کی نشستوں کے امیدوار شامل ہیں۔
حتمی میرٹ لسٹ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں کی درجہ بندی کا تعین کرتی ہے، تاہم میرٹ لسٹ میں نام شامل ہونے کا مطلب کسی مخصوص کالج میں داخلے کی ضمانت نہیں۔ نشستوں کی الاٹمنٹ امیدواروں کی میرٹ پوزیشن، دستیاب نشستوں اور ان کی جانب سے دی گئی ترجیحات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
دوسری جانب فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کی کلوزنگ میرٹ فہرست میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے 95.3697 فیصد میرٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور 94.8750 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور 94.3917 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
نشتر میڈیکل کالج ملتان کا کلوزنگ میرٹ 94.1889 فیصد جبکہ راولپنڈی میڈیکل کالج کا 94.0131 فیصد رہا۔
پنجاب کے 19 میڈیکل کالجز کی کلوزنگ میرٹ فہرست
نمبرمیڈیکل کالجکلوزنگ میرٹ1کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور95.3697%2علامہ اقبال میڈیکل کالج، لاہور94.8750%3سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لاہور94.3917%4نشتر میڈیکل کالج، ملتان94.1889%5راولپنڈی میڈیکل کالج94.0131%6امیرالدین میڈیکل کالج، لاہور93.8972%7پنجاب میڈیکل کالج، فیصل آباد93.7121%8فاطمہ جناح میڈیکل کالج، لاہور93.7106%9قائداعظم میڈیکل کالج، بہاولپور93.5636%10گوجرانوالہ میڈیکل کالج93.5045%11ساہیوال میڈیکل کالج93.4773%12خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج، سیالکوٹ93.4717%13نواز شریف میڈیکل کالج، گجرات93.4394%14سرگودھا میڈیکل کالج93.4227%15ڈی جی خان میڈیکل کالج93.3694%16شیخ زید میڈیکل کالج، رحیم یار خان93.3583%17نارووال میڈیکل کالج93.3561%18مریم نواز شریف میڈیکل کالج، میانوالی93.3121%19رسول یونیورسٹی میڈیکل کالج، منڈی بہاؤالدین93.2970%
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے ان 19 سرکاری میڈیکل کالجز میں سے کسی کا بھی کلوزنگ میرٹ 93 فیصد سے کم نہیں رہا، جو سرکاری میڈیکل تعلیم کے حصول کے لیے سخت مقابلے کی عکاسی کرتا ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور فہرست میں انیسویں نمبر پر موجود رسول یونیورسٹی میڈیکل کالج کے کلوزنگ میرٹ میں 2.0727 فیصد پوائنٹس کا فرق ہے۔
ادھر یو ایچ ایس کے داخلہ پورٹل پر نجی میڈیکل کالجز کے لیے اوپن میرٹ اور اوورسیز کوٹہ کی پہلی کالج وائز سلیکشن لسٹ بھی درج کی گئی ہے۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلوں، کالج الاٹمنٹ اور آئندہ اپ گریڈیشن لسٹس سے متعلق معلومات کے لیے یو ایچ ایس کی سرکاری ویب سائٹ باقاعدگی سے چیک کریں۔
واضح رہے کہ نجی میڈیکل کالجز کی داخلہ میرٹ لسٹ اور سرکاری میڈیکل کالجز کی کلوزنگ میرٹ فہرست الگ الگ داخلہ نظاموں سے متعلق ہیں، اس لیے دونوں کے اعداد و شمار کو ایک ہی میرٹ لسٹ تصور نہیں کرنا چاہیے۔
سرکاری ویب سائٹ: https://www.uhs.edu.pk/