بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت اور بہترین مہمان نوازی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پُرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے طبی سہولیات، میڈیکل کیمپ، لنگر، رہائش اور صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ گوردوارہ جنم استھان اور اس کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتری بلاخوف و خطر اپنی مذہبی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد سکھ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کو پُرامن اور خوشگوار انداز میں منعقد کرنا ہے۔