تمام سکولزسربراہان کو بروقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایت
صوبہ پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے جس کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو بروقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،پنجاب ایجو کیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے مطابق اس سلسلہ میں گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں آئندہ سال میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نئے شیڈول کو منظور کر لیا گیا ہے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز بیک وقت یکم مارچ 2024 سے ہو گا۔
میٹرک کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا وطالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر سے 12 دسمبر تک،ڈبل فیس کے ساتھ 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26 دسمبر سے 3 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں تاہم 3 جنوری کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جا ئے گا۔